پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 376 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 45 لاکھ 73 ہزار 768 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 302 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 26 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 605 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 893 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 15 ہزار 317 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 827 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 47 ہزار 787 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 647 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 535 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 385 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 22 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 284 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 ہزار 694 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 229 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 26مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 152 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 320 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 491 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 104 مریض وفات پا چکے ہیں۔