• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے 12 لاکھ 20 ہزار ہلاکتیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 78 لاکھ 69 ہزار 340 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 20 ہزار 803 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 22 لاکھ 803 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 167 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 69 ہزار 995 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 38 ہزار 656 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 96 لاکھ 93 ہزار 632 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 32 لاکھ 17 ہزار 705 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 62 لاکھ 37 ہزار 271 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 23 ہزار 650 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 83 لاکھ 13 ہزار 876 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 60 ہزار 548 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 67 ہزار 126 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 28 ہزار 828 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 73 ہزار 686 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 38 ہزار 289 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 15 لاکھ 2 ہزار 763 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 36 ہزار 495 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 31 ہزار 756 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 32 ہزار 52 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 95 ہزار 276 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 31 ہزار 847 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ 99 ہزار 392 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 47 ہزار 250 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 10 لاکھ 73 ہزار 882 ہو چکے ہیں۔

میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 92 ہزار 593 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 9 لاکھ 38 ہزار 405 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 27 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 456 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 510 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 58 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 87 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 867 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 14 ہزار 646 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 747 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 16 ہزار 60 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین