• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 1313 کیسز، 18 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 26 ہزار 565 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 45 لاکھ 41 ہزار 392 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5فیصد تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 313 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 18 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 614 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 867 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 14 ہزار 646 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 747 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 16 ہزار 60 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 47 ہزار 295 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 639 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 197 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 380 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 889 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 281 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 ہزار 471 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 224 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 152 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 306 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 415 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 99 مریض وفات پا چکے ہیں۔

تازہ ترین