سی اے اے ٹریننگ سینٹر حیدرآباد میں کورونا کے 27 کیسز سامنے آنے کے بعد سینٹر کو سیل کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد میں زیر تربیت 27 ایئر ٹریفک کنٹرولر کورونا کا شکار ہوگئے۔
دو روز قبل 3 کورونا کیسز سامنے آنے پر زیر تربیت ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، 31 میں 24 کیڈٹ میں کورونا وائرس پایا گیا، متاثرہ ٹرینی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہاسٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا۔
سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سینٹر حیدرآباد نے مزید اقدامات کے لئے سی اے اے حکام کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔