• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے 12 لاکھ 30 ہزار ہلاکتیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 84 لاکھ 37 ہزار 596 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 30 ہزار 991 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 25 لاکھ 33 ہزار 257 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 89 ہزار 433 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار 348 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 829 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 98 لاکھ 1 ہزار 355 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 32 لاکھ 69 ہزار 507 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 45 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 62 لاکھ 92 ہزار 19 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 24 ہزار 354 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 83 لاکھ 64 ہزار 86 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 61 ہزار 170 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 90 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 29 ہزار 217 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 93 ہزار 454 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 38 ہزار 674 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 15 لاکھ 43 ہزار 321 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 38 ہزار 118 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 56 ہزار 798 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 32 ہزار 520 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 5 ہزار 928 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 32 ہزار 13 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 84 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 47 ہزار 742 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 10 لاکھ 99 ہزار 59 ہو چکے ہیں۔

میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 93 ہزار 228 ہو گئی جبکہ کیسز 9 لاکھ 43 ہزار 630 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 27 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 471 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 936 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 59 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 115 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 893 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 15 ہزار 317 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 827 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین