مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت ناسازی کے باعث اُن کی صحت کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پرنسپل سمزپروفیسر امجد کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی سانس کی نالی میں رکاوٹ تھی جس کی وجہ سے وہ ایمرجنسی میں اسپتال آئے۔
پرنسپل سمز نے بتایا کہ جس وقت چوہدری شجاعت کو اسپتال لایا گیا تو اُن کی طبعیت خاصی خراب تھی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت اب پہلے سے بہتر ہے اور اُن کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا لاہور کے سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو تین روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اُنہیں اسپتال لایا گیا۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ چوہدری شجاعت حسین نمونیا کے ساتھ آئے ہیں تو اس لیے ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا بھی ضروری ہے۔