• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہے گا جبکہ رات میں موسم سرد اور صبح میں کہر اور دھند رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ ٔ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مغربی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کہیں سردی کم ہے تو کہیں اس کی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختون خوا کے بیشتر حصوں میں درجۂ حرارت میں کمی آنے لگی ہے۔

آج سب سے کم سےکم درجہ حرارت لہہ میں منفی5، اسکردو میں منفی 4، قلات میں منفی 3، گوپس میں منفی 2 اور گلگت میں منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں موسم خشک ہے مگر سردی میں پہلے سے اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہو جاتا ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا، اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین