• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم شفاف اور ججز کی نگرانی میں الیکشن چاہتے ہیں، منیر اے ملک

صدر کراچی بار ایسوسی ایشن منیر اے ملک کہتے ہیں کہ ہم شفاف اور ججز کی نگرانی میں الیکشن چاہتے ہیں لیکن الیکشن مافیاز نہیں چاہتے کہ شفاف انتخابات ہوں۔

صدر کراچی بار ایسوسی ایشن منیر اے ملک نے سٹی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں سندھ بار کونسل کے الیکشن ضلعی سطح پر ہو رہے ہیں لیکن صرف کراچی میں پولنگ سندھ بار کونسل کے دفتر میں ہوگی۔

منیر اے ملک نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے، ہم نے بات کی تو کوئی مثبت جواب نہیں ملا، یہ انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔

صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ کراچی کے ساڑھے اٹھارہ ہزار وکلا کے ساتھ زیادتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی دن سندھ بار کونسل کے ملازمین کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

منیر ملک کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ڈسٹرکٹ بارز میں ہونے چاہییں، ورنہ ہم ہر فورم پر جائیں گے۔

تازہ ترین