ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 ہزار 450 نئے کیسز سامنے آگئے۔
ایران میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں یومیہ کیسز کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 423 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
ایران میں وبائی مرض کے کیسز بڑھنے پر صدر حسن روحانی نے جاری پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
آئندہ منگل سے ملک میں شاپنگ مال، سنیما، جم اور غیر ضروری اشیا کی دکانیں شام 6 بجے بند کردی جائیں گی۔
پابندی تہران سمیت تمام صوبوں کے دارالحکومتوں اور کورونا سے زیادہ متاثرہ شہروں میں ہوگی۔
ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ اور اموات 37 ہزار 8 سو سے زیادہ ہیں۔