• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، رائیونڈ کا عالمی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہوگیا

لاہور کے نواحی قصبے رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع مولانا ابراہیم کی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

رائیونڈ اجتماع میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی جبکہ اسلام کی سربلندی اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

عالمی تبلیغی اجتماع میں کورونا وائرس وبا کے خاتمے کے لیے بھی دعا کی گئی، دعا کے بعد شرکاء کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں رائیونڈ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کے لیے وارڈنز تعینات کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین