آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور: اورنج لائن ٹرین میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا


لاہور میں چلنے والی اورنج لائن ٹرین میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

ٹرین میں رش ہونے پر دو گروپ آپس میں الجھ پڑے، جس کے بعد دونوں گروپ ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے۔

جھگڑا کرنے والے لڑکے سمن آباد اسٹیشن سے اورنج لائن ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین میں جھگڑے کی کوئی تحریری درخواست نہیں ملی، درخواست ملنے پر جھگڑا  کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔


انچارج اونج لائن ٹرین کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید