• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کیخلاف مبینہ لاکھوں روپے فراڈ کا الزام، اداکارہ کی تردید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لولی وڈ کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے کرپشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا دامن صاف ہے، میں نے کسی کے کوئی پیسے نہیں کھائے۔اداکارہ میرا نے کہاکہ اپنے اوپر لگنے والے الزام کا جواب جلد ہی پریس کانفرنس میں دوں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب ’’نیک نامی‘‘ کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کے اس مبینہ فراڈ کا پول کھل گیا۔اداکارہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہاجو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا، کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ، میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔ میرا میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔ میرے بچوں کو آگے لاکر اس نے امداد کے نام پر فنڈ اکھٹا کیا ہے۔لاڈا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا مجھے میرا نے اپنے گھر 3 ماہ رکھا اور اس دوران میری اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہی اور بچوں سے بھی ملازمت کروائی۔ میڈیا رپورٹس چلنے پر لوگوں نے دنیا بھر سے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔ بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر اداکارہ میرا ہمارے نام پر اپنا اکاؤنٹ نمبر لکھواتی تھی، میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکز تھا، لہذا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین