روسی صدر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی تمام کورونا ویکسین اس وبا کے خلاف مؤثر ہیں۔
روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے وڈیو کانفرنس کے ذریعےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس میں دو ویکسین رجسٹرڈ ہیں اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں آئے۔
ماسکو سے اپنے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کی دونوں ویکسین محفوظ اور مؤثر رہیں۔ روس میں بہت جلد تیسری کورونا ویسکین بھی رجسٹر کرلی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ کورونا ویکسین بنانے کے عمل پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔