• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں برا سلوک، میرپورخاص کے دو خاندان پاکستان واپس آگئے


میرپورخاص کے دو خاندان مستقبل کے سنہرے خوابوں کے ساتھ بھارت منتقل ہوئے لیکن آٹھ ماہ بعد ہی سارے سپنے ٹوٹ گئے، یہ افراد کسمپرسی کی حالت میں واپس وطن لوٹ گئے۔

میرپورخاص کے رہائشی کولہی برادری کے دو خاندان کے 13 افراد آٹھ ماہ قبل بہتر مستقبل کے خواب سجائے بھارت منتقل ہوئے تھے، لیکن وہاں پہنچے توسب کچھ جھوٹ نکلا۔

وطن واپس لوٹنے پر ان افراد کا کہنا تھا کہ وہاں روزگار اور بہتر مستقبل کی تلاش میں گئے تھے لیکن مزدوری تک نہ ملی۔ ہر جگہ مسائل اور مشکلات دیکھنی پڑیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے لوگ شک سے دیکھتے تھے اب دوبارہ جانے کا سوچیں گے بھی نہیں۔


خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد واپس اپنے وطن لوٹے تو ضلعی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا اور ہار پہنائے۔

ضلعی انتظامیہ نے ان تمام افراد کے لیے ایک ماہ کا راشن بھی فراہم کیا ہے۔

خیال رہے کہ مودی حکومت کے دلفریب جھانسے میں آکر بھارت ہجرت کرنے والا ایک اور ہندو خاندان رواں برس ستمبر میں پاکستان واپس آیا تھا۔

اس خاندان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا، کسمپرسی کی زندگی چھوڑ کر واپس اپنے وطن آ گئے ہیں۔

تازہ ترین