• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان 72 کروڑ 84 لاکھ کی جائیداد کے مالک

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ارکانِ اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن کے مطابق بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ جام کمال کی ملک میں 72 کروڑ84 لاکھ روپے مالیت کی33 پراپرٹیز ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال کی بیرونِ ملک 5 کروڑ کی وراثت میں ملی پراپرٹی شامل ہے۔

جام کمال کی پاکستان میں ایک کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کی سرمایہ کاری ہے، ان کے پاس 4 کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کی 15 گاڑیاں ہیں،جبکہ 4 کروڑ 11 لاکھ روپے کیش ہے۔

دستاویزکے مطابق رکنِ صوبائی اسمبلی میر جان جمالی کی پاکستان میں 75 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی ہے، ان کے پاس 25 لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی ہے۔


دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میر جان جمالی کے پاس 1 کروڑ 74 لاکھ روپے کیش موجود ہے، جبکہ 4 لاکھ 26 ہزار کا بینک بیلنس موجود ہے۔

تازہ ترین