• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے کے کاٹنے کا مقدمہ چیف میونسپل افسر کیخلاف درج

ضلع سکھر کی تحصیل روہڑی میں کتے کے کاٹنے کا مقدمہ چیف میونسپل افسر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او روہڑی امجد مغل کے مطابق ریلوے کالونی لوکوشیڈ میں 6 سالہ بچے سمیت 2 افراد کو کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 2 افراد کو کتے کے کاٹنے کے واقعے کا مقدمہ چیف میونسپل افسر روہڑی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔


امجد مغل کے مطابق چیف میونسپل افسر کے خلاف زخمی منصور کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے کتے کے کاٹنے کا مقدمہ متعلقہ میونسپل افسر کے خلاف درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

عدالتی احکامات آنے کے بعد ضلع سکھر میں یہ درج ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔

تازہ ترین