• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی: زیادتی و قتل کے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا



پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں 2 معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں عدالت نے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج میلسی جہانگیر اشرف نے مجرم اظہر پر زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

مجرم اظہر جو رشتے میں 5 سالہ فوزیہ اور 7 سالہ ثانیہ کا ماموں تھا، نے 28 نومبر 2019ء کو دونوں بھانجیوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔


ملزم کے خلاف تھانہ صدر میلسی میں مقدمہ نمبر 19/508 درج کیا گیا، مجرم اظہر نے واقعہ کے 2 روز بعد اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔

28 نومبر 2019 کو میلسی کے موضع جونی کی بستی چمن آباد میں دونوں بچیاں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گئی تھیں، جن کو ان کے خاندان کے 17 سالہ نوجوان اظہر نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

تازہ ترین