• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف بگ بیش کا رواں سیزن نہیں کھیلیں گے

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم میں مصروفیت کے باعث رواں سیزن میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں دکھائی نہیں دیں گے، میلبرن اسٹارز کا کہنا ہے کہ وہ حارث کی اسپیڈ اور میچ میں ان کی توانائی کو مس کریں گے۔

لاہور قلندرز کی شناخت فاسٹ بولر حارث رؤف نے گزشتہ سیزن میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بگ بیش لیگ میں خوب دھوم مچائی تھی، پھر انہیں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا، حارث رؤف کا میلبرن اسٹارز کے ساتھ دو برس کا معاہدہ ہے۔


میلبرن اسٹارز نے اعلان کیا کہ حارث رؤف بدقسمتی سے اس سیزن میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ انٹر نیشنل مصروفیت کی وجہ سے حارث رؤف بی بی ایل نہیں کھیلیں گے۔

میلبرن اسٹارز کے منیجر نک کمنز کا کہنا ہے کہ حارث کی اسپیڈ اور توانائی کو مس کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ حارث انٹرنیشنل لیول پر کامیاب ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین