آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پورے ملک کی سیاسی قیادت گلگت بلتستان کا رخ کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پورے ملک کی سیاسی قیادت گلگت بلتستان کا رخ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو گلگت میں عام انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو جاری ہے۔

اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پورے ملک کی سیاسی قیادت گلگت بلتستان کا رخ کر رہی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی یہاں کے لوگوں کو حق حاکمیت بھی دے گی، حق ملکیت بھی دے گی۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ  15 نومبر کو تمام جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانت ضبط کرائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید