• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو بھی SOPs کے ساتھ جلسوں کا حق ہے: رانا ثناء

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو بھی ایس او پیز کے ساتھ جلسوں کا حق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کےپاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اور سیاسی جماعت ہیں، شفاف الیکشن کرائے گئے تو جو ہو گا اس کے نتائج قبول کریں گے۔


مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم یا کسی بھی اپوزیشن جماعت کا کسی سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروبار اور حکومتی جلسے جب ایس او پیز کے ساتھ ہو سکتے ہیں تو حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو بھی ایس او پیز کے ساتھ جلسوں کا حق ہے۔

تازہ ترین