• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واقعے پر سندھ حکومت کی رپورٹ ابھی آنی ہے: چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما چوہدری منظور کہتے ہیں کہ کراچی واقعے پر سندھ حکومت کی رپورٹ ابھی آنی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ ان کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پہلے بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کو بھی غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا، ایک طرف پی ڈی ایم ہے اور ایک طرف ہماری جماعت کا ایجنڈا ہے۔


چوہدری منظور کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں تمام امور پرجائزہ لیا جاتا ہے، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلے ہوں گے۔

تازہ ترین