راولپنڈی(ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی( آر آئی یو ) کو دوبارہ کورونا ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا، اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی طرف سے اس کا آج باقاعدہ افتتاح کئے جانےکا امکان ہے۔ ہسپتال میں ایم ایس کی عدم موجودگی پر ڈاکٹر نوشین محبوب کو ایڈیشنل چارج دیدیا گیا ہے جبکہ یہاں سے ریٹائر ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا کی خدمات بھی رضاکارانہ حاصل کی جارہی ہیں۔