• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے پہلے کوالیفائر میچ سے قبل رواں برس دنیا سے رخصت ہونے والے ڈین جونز کی تصویر لگا کر ٹریبیوٹ دیا گیا۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے میچ سے قبل  ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ’’ڈی‘‘ بنایا۔

کھلاڑیوں نے ڈین جونزکے انتقال پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

خیال رہے کہ ڈین جونز کراچی کنگز کے کوچ تھے۔


اس سے قبل کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کو یاد کر کے افسردہ ہوگئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈین جونز کی نیلی ڈائری میں پاکستان واپس آنے کی ایک یاد گار تحریر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈین جونز کو یہاں ہونا چاہئے تھا۔‘

خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سلسلے میں اسٹار انڈیا کے لیے کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز 24 ستمبر کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

تازہ ترین