• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن، ہیری کو احساس ہوگیا وہ ’سنہری جوڑا‘ نہیں رہا

امریکا میں مقیم برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو احساس ہوگیا ہے کہ وہ اب ’سنہری جوڑا‘ نہیں رہا۔ 

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو ہمیشہ ایسے جوڑے کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے جس نے برطانوی شاہی گھرانے کی قدیم روایات سے انحراف کیا ہے اور نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ 

تاہم اب اس حوالے سے شاہی گھرانے کے امور سے متعلق لکھنے والے ماہرین کی آرا سامنے آرہی ہیں کہ اس جوڑے سے متعلق خیالات میں تبدیلی آرہی ہے جسے خود میگھن مارکل بھی محسوس کر رہی ہیں۔ 


برطانوی ٹیبلائیڈ دی سن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوکر امریکا میں اپنی زندگی گزارنے والے اس جوڑے کو احساس ہورہا ہے کہ یہ اب ’سنہری جوڑا‘ نہیں رہا جو پہلے کبھی ہوا کرتا تھا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاں تک برطانیہ کے امور کی بات ہے تو شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ کچھ غلط نہیں کرسکتے، جبکہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ایک مفاد پرست جوڑا دکھائی دیتا ہے جن نے اپنے مفادات کی خاطر برطانوی شاہی ذمہ داریوں کو خیرباد کہا۔

تازہ ترین