• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی بی کے عوام پیپلز پارٹی کی خدمات کو یاد رکھیں گے، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن گلگت بلتستان کے عوام اور تاریخ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی خدمات کو یاد ر کھیں گے۔

علامہ ناصر عباس کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کے حقوق کی خطر گلگت بلتستان میں چیخ و پکار کر رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں چیخ و پکار کی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وہاں مفت میں گندم بانٹی، یہ دھاندلی کے مترادف تھا، لیکن عوام کی خاطر ہم خاموش رہے۔

صوبائی وزیر اطلاعت نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی حقوق دیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہید بھٹو کے زمانے سے لے کر صدر زرداری تک پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے ساتھ وہاں کے لوگوں کو وزیراعلیٰ بھی بنایا اور وزراء بھی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کی یادداشت اتنی کمزور نہیں کہ وہ کسی کے کہنے میں آکر پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کی گئی خدمات بھول جائیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدار میں ہو یا نہ ہو مگر گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔ شہید ذالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان سے ایف سی آر کا خاتمہ کرکے مقامی لوگوں کو خودمختاری دی اور طوق غلامی سے نجات دلائی۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں جی بی کے بچوں کے لیے سیٹیں رکھیں، پیپلز پارٹی نے جی بی کے نوجوانوں کو روزگار دیا۔

وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جہاں تک بجلی کی بات ہے تو پی ٹی آئی کے تو کسی نے ہاتھ نہیں باندھے تھے، حکومت وہاں بجلی کے منصوبے دیتی۔

تازہ ترین