• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن ہاتھوں میں ہتھیار ہیں وہ ہار جائیں گے، خالد مقبول


ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جن ہاتھوں میں ہتھیار ہیں وہ ہار جائیں گے، نوجوان اپنے موبائل فون کو ہتھیار بنائیں، نوجوانوں کو رہنمائی کی ضرورت ہے، سوچ میں تبدیلی سے تقدیر بدل جاتی ہے۔

کراچی میں نجی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان اورنگی سیکٹر کے تحت کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والا وقت آئی ٹی کا ہے، آئندہ دنوں میں لائبریری آثارِ قدیمہ لگے گی، آنے والے دنوں میں ہتھیار والے ہار اور ٹیکنالوجی والے جیت جائیں گے۔


خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں پاکستان کا مقدر کراچی سے وابستہ ہے طلبہ کو ہتھیار دینا ہے یا قلم فیصلہ کرنا ہوگا، ہمیں ہنرمندوں کی فوج تیار کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے ترقی کرتے ہیں ہمیں ہنر مندوں کی فوج تیار کرنی ہے۔ ترقی کا راستہ کراچی سے ہوکر گزرتا ہے۔

تازہ ترین