• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی تقدیر بدلنے کا موقع ملتا تو ایک سال میں بدل دیتے، خالد مقبول صدیقی


ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے حقوق اور الگ جنوبی صوبہ سندھ کے لیے حیدرآباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا،خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر  ہمیں ایک بار سندھ کی تقدیر بدلنے کا موقع ملتا تو ایک سال میں تبدیل کردیتے، اب مہاجروں کی بلند آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے حقوق کے لئے حیدرآباد میں ہیرآباد سے اسٹیشن روڈ تک حیدرآباد مارچ کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مہاجر اپنی شان، مان اور اپنے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ اب مہاجروں کی آواز بلند ہوچکی ہے جسے کوئی نہیں دبا سکتا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے سندھ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ اب چاہے جو بھی ہو الگ صوبہ ہر صورت لیا جائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی ریلی کے بعد ایک اور ریلی نکلی جو پاکستان توڑنے کی ریلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کی حکومت بن گئی تو پھرپیپلز پارٹی صوبے کی تحریک چلائے گی۔

تازہ ترین