• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 35 فیصد افراد کورونا کو خطرہ سمجھتے ہیں، سروے

ملک بھر میں 92 فیصد پاکستانی کورونا وائرس سے واقف ہیں، لیکن اس کے باوجود اسے خود کے اور فیملی کے لیے خطرہ سمجھنے والوں کی شرح 35 فیصد ہے۔

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس نے پالیسی ساز اداروں کو خبردار کردیا۔

کمپنی کے سروے کے مطابق اپریل 2020 میں کورونا کو اپنے لیے خطرہ سمجھنے والوں کی شرح 50 فیصد تھی۔

سروے میں بچوں کو اسکول بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کرنے والے والدین کی شرح میں کمی کا رجحان بھی دیکھا گیا۔

آئی پی ایس او ایس نے یہ سروے ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد افراد سے کیا۔

تازہ ترین