اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ کی نگرانی کیلئے قائم کی گئی پالیسی کمیٹی میں چار ارب 80کروڑ روپے کے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں جس سے شفا فیت کی ایک مثال قائم ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پا کستانی قوم سب سے زیادہ عطیات دینے والی قوم ہے۔
ان کی سخاوت مثالی ہے۔میں انہیں یہ اعتماد دینا چاہتاہوں کہ ہمیں جو عطیات مل رہے ہیں انہیں ہم مکمل طور پر شفاف طریقے سے استعمال میں لا ر ہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فنڈ کے استعمال کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔یہ فنڈ کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کیلئے مارچ2020میں قائم کیا گیا تھا۔
اس فنڈ میں مجموعی طور پر چار ارب 80کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے ۔ ان میں سے ملک کے اندر سے تین ارب 80کروڑ روپے جمع ہوئے جبکہ ایک ارب روپے بیرون ملک سے ۔۔کورونا ریلیف فنڈ نے شفا فیت اور ٹریکنگ کے تناطر میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔