لاہور (خصوصی رپورٹر) ایم سی ایل کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور شہر بھر سے تجاوزات کا سامان 9ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر مجموعی طور پر 44500 روپے جرمانہ کیا گیا، گلبرگ زون اسکواڈ نے کوٹ لکھپت سے 7غیر قانونی تھڑے مسمار کر دئیے۔