آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عائشہ عمر کا حال کون نہیں جانتا؟

پاکستان کی سپر ماڈل، اداکارہ و میزبان عائشہ عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک شعر شیئر کیا گیا ہے جو کہ چند منٹوں میں ہی خوب وائرل ہو گیا ہے۔

ہر دلعزیز اداکارہ عائشہ عمر آج کل اپنی خوبصورت تصاویر سوشل اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے، عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر منٹوں میں ہی ہزاروں لائکس آور کمنٹس آ جاتے ہیں جو کہ اُن کے بے حد مقبول ہونے کا ثبوت ہے۔


عائشہ عمر نے کچھ دیر قبل اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ فینسی ڈریس اور جیولری میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر معروف شاعر میر تقی میر کا ایک شعر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

عائشہ عمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں جو شاعر میر تقی میر کا شعر لکھا ہے وہ کچھ یوں ہے، ’ پتا پتا ، بوٹا بوٹا، حال ہمارا جانے ہے، جانے نہ جانے گُل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے ۔‘

عائشہ عمر نے شعر کے اختتام پر گلاب کے پھول کا ایموجی بھی استعما ل کیا ہے۔


انسٹا گرام پر 4.1 ملین فالوورز رکھنے والی عائشہ عمر کی  یہ تصویر اور شعر مداحوں میں خوب مقبول ہو رہا ہے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید