• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے اسے عزت دینے کو تیار نہیں: شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں؟

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان (جی بی) میں تمام سروے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی برتری اور عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے۔


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں، اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا۔


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے، جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرزِ عمل اپنائیں۔

تازہ ترین