• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے، کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔

مزاحیہ ڈرامے سیریل ففٹی ففٹی سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو ہنسانے اور لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے۔

ڈاکٹرز نے کراچی میں ماجد جہانگیر کی رہائش گاہ پر ان کا معائنہ کیا اور مکمل آرام کامشورہ دیا۔


اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ ہوا ہے، عوام ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

تازہ ترین