اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں 12 نکاتی میثاق پاکستان پر اتفاق کرلیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے سربراہی اجلاس کے بعد 12 نکاتی میثاق پاکستان (چارٹر آف پاکستان) اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد نے میثاق پاکستان میں وفاقی، اسلامی، جمہوری اور پارلیمانی آئینِ پاکستان کی بالادستی اور عمل داری پراتفاق کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کی خودمختاری اور آزاد عدلیہ کا قیام یقینی بنانے پر متفق ہیں۔
اپوزیشن اتحاد نے آزاد انہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے اصلاحات اور ان کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عوام کے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق، صوبوں کے حقوق اور اٹھارویں ترمیم کے تحفظ پر اتفاق کیا گیا۔
اپوزیشن اتحاد مقامی حکومتوں کےموثر نظام، اظہار رائے، میڈیا کی آزادی کےدفاع، آئین کی اسلامی شقوں کے تحفظ اور عمل درآمد پر متفق ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر متفق ہے۔
اپوزیشن اتحاد نے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے ہنگامی معاشی پلان کی تیاری پر بھی اتفاق کیا ہے۔