• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے تمام ٹیکس گزاروں سے کہاہےکہ وہ اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے حتمی تاریخ 8 دسمبر 2020 تک جمع کرالیں کیونکہ اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ ایف بی آر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 114 کے تحت و ہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کا گھر یا 1000سی سی یا اس سے زیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ایسے افراد جن کاسالانہ کمرشل بجلی کا بل 5 لاکھ روپےسے زائد ہو یا وہ افراد جن کی کاروباری آمدنی ٹیکس سال میں تین لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے وہ بھی اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ چھ لاکھ روپے سے زائد آمدنی والے تنخواہ دار افراد کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔ ایف بی آر نےخبردار کیا ہے کہ سالانہ ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین