راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کے الزام میں 4 اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 12 اکتوبر کو رحمان خان اور میمونہ کو قتل کیا تھا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔