• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کو 3 بار سزائے موت کا حکم


راولپنڈی کی عدالت نے ڈارک ویب چلانے والے بین الاقوامی سزا یافتہ سہیل ایاز کو تین بار سزائے موت دینے کا فیصلہ دے دیا۔

راولپنڈی کےایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی کی عدالت نے بین الاقوامی سزا یافتہ مجرم کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔


سہیل ایاز پر بچوں سے زیادتی، تصاویر، ویڈیو بنانے اور ڈارک ویب پر چلانے کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ تھانہ روات پولیس کو شکایت ملنے پر ملزم کے خلاف نومبر 2019 میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 367 اے 377 اور 342 کے تحت مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کیا گیا تھا۔

تقریباً ایک سال ٹرائل کے دوران چالیس سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، ملزم پہلے بھی اس گھناؤنے فعل کا مرتکب ہو کر برطانیہ میں سزا کاٹ چکا ہے۔

تازہ ترین