کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں تین وکٹ کیپرز محمد رضوان، سرفراز احمد اور روحیل نذیر کی موجودگی میں نان ریگولر وکٹ کیپر بین ڈنک کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔ حیران کن طور پر پاکستان کے تینوں فارمیٹس کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ان کی فرنچائز کراچی کنگز نے کھلانے سے گریز کیا۔ پشاور زلمی کے حیدر علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی پاکستان سپر لیگ 2020 قرار دیا گیا۔