• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی کوچ کیلئے پاکستان میں 3 سال کام کرنا بڑی کامیابی ہے، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچ کے لیے پاکستان میں 3 سال کام کرنا بڑی کامیابی ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ 

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کسی غیر ملکی کوچ کے لیے پاکستان میں 3 سال کام کرنا بڑی کامیابی ہے۔

مکی آرتھر نے اپنی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستان میں نئے پلیئرز کی ڈیولپمنٹ پر کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کوچنگ کے دور میں پاکستان ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی تیار ہوئے۔ سابق کوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے میری کوچنگ میں بہت بہتری حاصل کی۔

مکی آرتھر نے کہا کہ میری لغت میں اوسط درجے کا ہونا قابلِ قبول بات نہیں۔

پاکستان میں اپنے گزرے لمحات کی بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرا وقت بہت یادگار، اچھا اور جذباتی گزرا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان میں ایک دن آپ ہیرو اگلے روز ولن بن جاتے ہیں جبکہ پھر ایک پرفارمنس دوبارہ ہیرو بنادیتی ہے۔

اکمل برادران سے متعلق بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اکمل برادران کی بات کی کوئی اہمیت نہیں، وہ جو کہتے ہیں میں سنتا نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کامران اکمل آرام پسند کھلاڑی تھے، کامران کو نان وکٹ کیپنگ آپشن پر رکھا لیکن وہ فیلڈنگ نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین