• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک روس مشترکہ فوجی مشق ’دروزبہ‘ کا اختتام


پاک روس مشترکہ فوجی مشق ’دروزبہ فائیو‘ کا اختتام ہوگیا، اختتامی تقریب کو دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے بھی دیکھا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ فائیو کی اختتامی تقریب کھاریاں کے نزدیک نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر میں ہوئی۔

اختتامی تقریب کو دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی حکام نے بھی دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس خصوصی فورسز نے مہارت سے بھرپور مشق کا مظاہرہ کیا۔


روسی سفیر اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفیٹیننٹ جنرل شیر افگن نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

پاک روس اسپیشل فورسز نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے طریقہ کار کا بھی مظاہرہ کیا۔

دو ہفتوں پر مشتمل دروزبہ فائیو مشق تربیلا اور این سی ٹی سی پبی میں کی گئی۔

مشق کے دوران ٹیموں نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تجربے کا تبادلہ کیا۔

تازہ ترین