• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل پنجاب کا خیبر پختونخوا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤند کا آغاز ہوگیا ہے، آج کے پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں نادرن اور بلوچستان کا میچ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گیارہ روز کے وقفے کے بعد پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ آج سے کراچی میں شروع ہوا ہے۔

ایونٹ میں اب تک سدرن پنجاب کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

ناردرن 52 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایونٹ کی تمام چھ ٹیمیں کراچی کے تین مختلف میدانوں پر ایکشن میں ہوں گی۔

تازہ ترین