• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اب کچرا پھینکنے والا گرفتار ہوگا


کراچی میں دو ماہ کے لیے غیر متعلقہ جگہ پر کچرا پھینکنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق کراچی میں اب کچرا پھینکنے والا گرفتار ہوگا اور سیدھا حوالات میں جائے گا۔

انہوں نے کراچی میں غیر متعلقہ جگہوں پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی اور کہا کہ اس سے شہر کا ماحول خراج ہورہا ہے۔


کمشنر کراچی کے مطابق شہر قائد میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچرا پھینکنے والوں کو دفعہ 144 کی شق 188 کے تحت گرفتار کیا جائے۔

افتخار شلوانی نے یہ بھی کہا کہ جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے ماحول خراب ہورہا ہے، سیوریج نظام اور ٹریفک جام کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔

تازہ ترین