• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیس، فاروق ستارکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میڈیا ہاؤسز پر حملے، جلاؤ، گھیراؤ سے متعلق 2 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے اراکینِ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

دورانِ سماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے کیس میں ایک گواہ پیش کیا گیا۔

عدالت میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 15 ملزمان پیش نہیں ہوئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ستار کو کورونا وائرس ہوگیا ہے، اس لیئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔


دالت نے فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر گواہ کا بیان ریکاڈ کیا جائے گا۔

تازہ ترین