• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج کی دوا تیاری کے اہم مرحلے میں داخل


پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج کی دوا تیا ری کے اہم مر حلے میں داخل ہوگئی۔

ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، کورونا وائرس میں جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینیکل ٹرائل جاری ہیں۔

شوکت علی نے کہا کہ کلینیکل ٹرائل میں آئی سی یو میں داخل کورونا وائرس کے انتہائی بیمار مریضوں کی ریکوری 60 فیصد رہی، جبکہ کورونا وائرس کے شدید بیمار مریضوں میں سی آئی وی آئی جی سے ریکوری 100فیصد رہی ہے۔


ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سی آئی وی آئی جی (انجیکشن) پر کام کا آغاز مارچ میں شروع ہوا، انجیکشن کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیز کشید کرکے تیار کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ کلینیکل ٹرائل کے لیے ڈریپ کا تعاون حاصل رہا ہے۔

تازہ ترین