• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنیوالے سافٹ ویئر کووریڈ کی منظوری

ڈریپ نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کووریڈ سافٹ ویئر کی منظوری دے دی ہے۔

سائنس ڈپلومیسی پاکستان کے مطابق کووریڈ ایک منٹ سے کم وقت میں 90 فیصد درستگی کے ساتھ نتائج دیتا ہے۔

سائنس ڈپلومیسی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک سے شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔


کووریڈ قیمت سے متعلق مؤثر اور دنیا بھر میں باآسانی دستیاب آلہ بن سکتا ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کا سافٹ ویئر ’کووریڈ‘ بنانے پر نیکاپ کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین