• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کیخلاف بھارتی سازش ناکام ہوگی، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور ( سی پیک) کے خلاف بھارتی سازش ناکام ہوگی۔

وزارت خارجہ سے جاری ایک شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایک ڈوزیئر پیش کیا اور شواہد سے واضح کیا، کیسے بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شواہد پیش کیے کہ کیسے بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے۔


وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ساتھ اس خطے کا مستقبل بھی سی پیک سے جڑا ہوا ہے، جس کی حفاظت کو ہر ممکن حد تک یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین بھی سی پیک کی اہمیت کو سمجھتا ہے، اس لیے بیجنگ نے اس کی سیکیورٹی پر واضح پیغام دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا، چین سے مل کر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور منصوبے مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات اقوام متحدہ اور تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، بھارت کا رویہ غیر ذمے دارانہ ہے، اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کے لئے کوششیں کررہا ہے۔

تازہ ترین