• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم اپلائنسز بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ آن لائن فراڈ


گھریلو استعمال کا الیکٹرانک سامان بنانے والی کمپنی کے ساتھ آن لائن فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کے ساتھ آن لائن فراڈ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک گروہ نے کمپنی کے ساتھ آن لائن کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، ایسا لگتا ہے کہ فراڈ کے لیے کمپنی کا سوفٹ ویئر ہیک کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو استعمال کا الیکٹرانک سامان جعلی کارڈز کے ذریعے خریدا گیا۔

کمپنی سوفٹ ویئر ہیک کرکے ادائیگی ہوجانے کی تصدیق کی گئی، تاہم جب کمپنی کے اکاؤنٹس چیک کیے گئے تو رقم کبھی منتقل ہی نہیں ہوئی تھی۔


حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایف آئی اے کو شکایت کر دی گئی، جبکہ آن لائن فراڈ سے متعلق کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں انکوائریز جاری ہیں،  تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین