پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں راکٹ حملوں میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عالمی برادری کی افغان امن عمل کے لئے کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں، امن خراب کرنے والوں سے چوکنا رہنا ہوگا، پاکستان دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔