• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اوورسیز پارٹی کا قیام عمل میں آگیا، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، رضوان علی شاہ، مصباح کاظمی

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)پاکستان اوورسیز پارٹی جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سیاسی جماعت ہے کو لانچ کیا گیا اور پارٹی کے فاونڈرز رضوان علی شاہ اور مصباح کاظمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پاکستان اوورسیز پارٹی بھرپور حصہ لے گی اور ہر حلقے سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، کیونکہ پاکستان کی سیاسی پارٹیوں نے اوورسیز کے لیے کچھ نہیں کیا اوورسیز پاکستانی جو ملکی معیشت کا اہم حصہ ہیں اور ہر سال بیس بلین ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں لیکن انھیں آج تک ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا، انکی جائدادیں محفوظ نہیں، دوہری شہریت کے ہوتے ہوئے انھیں پورے حقوق حاصل نہیں اور پوری دنیا میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان اوورسیز پارٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، اس موقع پر رضوان علی شاہ اور مصباح کاظمی نے تمام سامعین اور پوری دنیا سے اوورسیز پاکستانیز، جنھوں نے پی او پی پاکستان اوورسیز پارٹی کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی سپورٹ کا اعلان کیا ان سب کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ جب کورونا کے حالات بہتر ہو جائیں گے تو شہر شہر پروگرام کیا جائےگا اور ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی ۔اس موقع پر بلیک برن کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ آج تک اوورسیز پاکستانیوں نے اپنا حق مانگا ہی نہیں اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت اچھی کوشش ہے اور سب کو اس پارٹی کی سپورٹ کرنی چاہیے، برنلے کے سیاسی و سماجی رہنما محمد زراعت کا کہنا تھا کہ آج تک اوورسیز پاکستانیوں کو انکے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور اپنا حق لینے کیلئے پی او پی کا قیام اچھی چیز ہے ،سوشل ورکر میاں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اچھے مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک آئے تھے کیونکہ اپنے وطن میں وہ مواقع نہیں تھے وہ سمجھتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سیاسی جماعت کا قیام خوش آئند بات ہے، حاجی برکت علی ہیومن رایٹس ورکر کا کہنا تھا کہ آج تک جو بھی جماعتیں آئی ہیں وعدے سب نے کیے مگر پورے نہیں کیے ،آج بھی اوورسیز کی جائدادوں پر قبضے ہو رہے ہیں اور ہمیں رضوان علی شاہ اور مصباح کاظمی کی قیادت پر اعتماد ہے کہ اوورسیز کو ان کے حقوق دلانے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین