• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں لوگوں کو طاقت کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق نے کہاکہ پشاور جلسہ پر حکومت اور اپوزیشن ٹھن گئی ہے اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو طاقت کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا۔

سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت خود جلسے بھی کر رہی ہے افتتاح بھی ہو رہے ہیں پریس کانفرنس بھی چل رہی ہے اور ساتھ ساتھ کہا جارہا ہے اپوزیشن جلسے نہ کرے یہ کھلا تضاد ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن کی بات جائے تو سیٹھ وقار سے ارشد وحید تک کورونا سے انتقال کرگئے ہیں کئی اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا ہو بھی چکا ہے لیکن پھربھی انہیں خوف خدا نہیں آیا ہے جلسہ پر جلسہ ہو رہا ہے۔

تب تک کورونا ہے جلسوں کو قانون اور طاقت کے ذریعے روکیں یا سپریم کورٹ چلے جائیں وہاں سے کوئی آرڈر لے لیں یا چیف جسٹس خود کوئی گائیڈ لائن دے دیں۔

تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو طاقت کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا ۔ 

اپوزیشن سمجھتی ہے اگر ہم رک گئے تو حکومت اسے ہماری کمزوری سمجھے گی حکومت یہ سمجھتی ہے کورونا کا مسئلہ تو ہے اگر معاملات پیچیدہ ہوجاتے ہیں تو کیسے نمٹا جائے گا اس لیے ضروری ہے دونوں اپنی اپنی جگہ لچک کا مظاہرہ کریں۔

تازہ ترین